the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سرینگر: ۲۵؍مئی: (ایجنسی) فوج کے ایک پروگرام میں قومی ترانہ گائے جانے کے وقت کھڑے نہ ہونے پر دو مقامی صحافیوں کو فوج کے ایک افسر نے پروگرام سے باہر جانے کو کہا ۔ یہ صحافی پروگرام کی کوریج کرنے آئے تھے ۔ یومیہ اخبار کشمیر ریڈر اور رائزنگ کشمیر میں کام کرنے والے ان صحافیوں کو شہر سے دور رنگ ریتھ میں جموں کشمیر لائٹ انپفینٹری ریجیمیںٹل سینٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے پروگرام سے باہر جانے کو کہا گیا ۔کشمیر ریڈر کے نامہ نگار جنید نبی بجاج نے بتایا کہ فوج نے ہمیں اس پروگرام کی کوریج کے لئے بلایا تھا، نہ کہ شرکت کرنے کیلئے ۔ جب قومی ترنہ گایا گیا تو میں اپنی خبر کے لئے چیزیں لکھ رہا تھا ۔ قومی ترانہ ختم ہونے پر کرنل برن ہمارے



پاس آئے اور ہمیں پروگرام سے جانے کو کہا ۔ بجاج کا الزام ہے کہ کرنل برن نے ان کے ساتھ بدسلوکی بھی کی ۔  انہوں نے کہا کہ یہاں آپ کو چھوڑ کر تمام لوگ قومی ترانہ کے لئے کھڑے ہوئے ۔ ہمیں آپ جیسے لوگوں کی ضرورت نہیں ہے ، برائے مہربانی یہاں سے چلے جائیے ۔اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے سرینگر میں واقع دفاعی ترجمان كرلن اے این جوشی نے کہا کہ انہوں نے دیکھا کہ یہ دو صحافی قومی ترانہ کے وقت کھڑے نہیں ہوئے ۔ کرنل جوشی نے کہا کہ جب میں ان سے بات کر رہا تھا ، تو افسر (کرنل برن) آئے اور قدرتی طور پر اس سے ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچی اور انہوں نے ان صحافیوں کو جانے کو کہا ۔ بجاج نے کہا کہ اس پروگرام کے بعد کرنل جوشی نے برن کے رویے کے لئے افسوس ظاہر کیا ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.